Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 21 دہشتگرد گرفتار: سی ٹی ڈی

 پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 21 دہشتگرد گرفتار: سی ٹی ڈی


لاہور: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے درمیان 21 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کےمطابق مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 13 کارندوں سمیت 21 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لاہور، نارووال، ڈی جی خان، راولپنڈی، جہلم اور مظفر گڑھ  سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کو گوجرانوالہ، سرگودھا، لیہ، اٹک اور ساہیوال سے گرفتار  کیا گیا ہے، ان کے قبضے سے بارود، آئی ای ڈی، دستی بم اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments